Saturday, November 17, 2007

Protests in Korea- Urdu write up

کورین یونیورسٹیز میں زیر تعلیم پاکستانی سٹودنٹس نے آج سیول
میں پاکستانی امبیسی کے سامنےجنرل پرویز مشرف کی جانب سے لگای جانے والی ایمرجنسی اور اس کے نتیجے میں میڈیا پہ پابندیوں، ملکی اداروں خصوصا عدلیہ کے ساتھ بد سلوکی اور سول سوسایٹی کے نمایندوں پہ بے پناہ تشدد کے خلاف پرامن مظاہرہ کیا۔ واضح رہے کہ کوریا کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلااحتجاج تھا جس میں غیر ملکی طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے عدلیہ ، میڈیا اور ملک میں امن و امان کی صورت حال پہ بے چینی کا اظہار کیا اور موجودہ حکمرانوں پہ زور دیا کہ وہ اپنی کمزوریاں چھپانے کے لیے ملکی اداروں کو تباہ نہ کریں۔ کورین اور بین الاقوامی میڈیا کے نماییدے بھی ٘مظاہرے کی کوریج کے لیے موجود رہے۔ مظاہریں نے عدلیہ کی بحالی ، میڈیا کی آذادی اور فوج کی سیاست میں عدم مداخلت کے مطالبات پہ مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کا تعلق کسی سیاسی ایجنڈے یا جماعت سے نہیں ہےبلکہ وہ کوریا میں اعلی تعلیم کے حصول کے لیے کوشاں ہیں تاہم پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پیدا ہونے والی تیزی سے بگڑتی ہوی صورت حال پہ رنجیدہ ہیں۔ بعد ازاں مظاہرین نے پاکستانی ایمبیسیڈرکو ایک قرارداد پیش کی۔

No comments: